کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل آج وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی کے ساتھ ساتھ اراکینِ اسمبلی ڈاکٹر عمران، خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق گورنر سندھ نے وفاقی وزراء اور اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور اراکینِ اسمبلی نے وفاقی حکومت کے تحت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں زیر تعمیر فلائی اوورز پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقعے پر وفاقی وزراء، اراکینِ اسمبلی اور گورنر سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ وفاقی حکومت کے تینوں فلائی اوورز، متصل انٹرچینجز، نشتر روڈ اور بلدیہ سڑک تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تینوں فلائی اوورز، انٹرچینجز، نشتر روڈ اور بلدیہ سڑک سمیت زیر تعمیر منصوبوں کا افتتاح کچھ ہی دنوں میں کردیا جائے گا۔
گورنرسندھ کاوفاقی وزرااور اراکین اسمبلی کےہمراہ نارتھ ناظم آبادکادورہ۔وفاقی حکومت کےتحت ذیرتعمیرفلائی اوورزپرجاری کام کاجائزہ لیا۔وفاقی حکومت کےتحت نارتھ ناظم آباد کےتینوں فلائی اوورز،متسل انٹرچینجز،نشترروڈاوربلدیہ سڑک تکمیل کےآخری مراحل میں ہےکچھ دونوں میں افتتاح کردیاجاۓگا pic.twitter.com/yZdewVGWLj
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) March 1, 2020