وزیرِ اعظم کا سرسبز پاکستان، گورنر سندھ آج شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا سرسبز پاکستان، گورنر سندھ آج شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے
وزیرِ اعظم کا سرسبز پاکستان، گورنر سندھ آج شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرِ اعظم عمران خان کے سرسبز و شاداب اور صاف ستھرے پاکستان کیلئے شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر آپ ایک درخت لگاتے ہیں، آپ دراصل ایک زندگی کو پروان چڑھاتے ہیں۔ آئیے وزیرِ اعظم عمران خان کے سرسبز و شاداب اور صاف ستھرے پاکستان اقدام کا حصہ بنیں اور اپنے سیارے (زمین) کی حفاظت کریں۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج میں سرسبز و شاداب پاکستان کیلئے شجر کاری مہم کا ٹائیگر فورس کے ہمراہ افتتاح کروں گا جو 10 ارب درخت لگانے کے وزیرِ اعظم کے پروگرام کا حصہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ جوانان عثمان ڈار نے اپوزیشن رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ سب سے بڑی شجر کاری مہم میں وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن وزیرِ اعظم کا ساتھ دے۔عثمان ڈار کا مطالبہ

Related Posts