گرین لائن بس کا کارڈ لوگوں کو کنفیوژ کررہا ہے،گورنرسندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گرین لائن بس کا کارڈ لوگوں کو کنفیوژ کررہا ہے، بس کا کرایہ کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے ہے ۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن بس کے آغازپر اس میں مہیاکی جانےوالے سہولیات کاجائزہ لیااورکہاکہ گرین لائن کے ایلیویٹرز خراب نہیں ، 10 جنوری سے تمام اسٹیشن کے ساتھ بس سروس شروع ہوجائےگی، انہوں نے کہا کہ گرین لائن بس کا کارڈ لوگوں کو کنفیوژ کررہا ہے، اس کارڈ بھی کو موبائل فون کےکارڈ کی طرح چارج کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی کااعلان کردیا

یادرہےکہ کراچی میں آج گرین لائن بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے ،جس کے تحت پہلے مرحلے میں بس سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی جبکہ 10 جنوری سے بسوں کی تعداد سمیت اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

Related Posts