این ای ڈی انجینئرنگ کی دنیا کا مستند نام ہے، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این ای ڈی انجینئرنگ کی دنیا کا مانا ہوا نام ہے، طالب علم کی کامیابی، اُستاد و والدین کی کامیابی ہے، ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارے ادارے اور طلبہ کسی سے پیچھے نہیں۔

ان خیالات کا اظہار چانسلرجامعات، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نے جامعہ این ای ڈی کے تحت بتیسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنرسندھ، چانسلر جامعات کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ این ای ڈی انجینئرنگ کی دنیا کا مانا ہوانام ہے۔ جامعہ این ای ڈی اورا س کا تھر کیمپس بہترین کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تھر انسٹی ٹیوٹ کا پہلا کمپیوٹرسائنس کا بیج ڈگری حاصل کر رہا ہے جس سے تھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی ملک کی عظیم جامعات میں سے ایک ہے جو ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔

نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ طالب علم کی کامیابی، ادارے، اُستاد اور والدین کی کامیابی ہے۔ انسان تمام زندگی اپنی مادر علمی سے وابستہ رہتا ہے۔

قونصل جزل انڈونیشیا ڈاکٹر جون کنکورو کا کہناتھا کہ یومِ تقسیمِ اسناد دراصل والدین اور اساتذہ کی محنت کے نتیجے کا دن ہے۔ اعزازی مہمان نے زور دیا کہ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ وہ ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ اس برس 17 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں تفویض کی جارہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ این ای ڈی کے پی ایچ ڈی اسکالرز ادارے کا فخر ہیں۔ انہوں نے تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے پاس آؤٹ گریجویٹس کو مبارک باد بھی دی۔

Related Posts