گورنر سندھ عمران اسماعیل وفد کے ہمراہ حیدرآباد روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh Imran Ismail visits Hyderabad with a delegation today

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ،مشیر گورنر علی جونیجو ،اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ،ارسلان تاج اور پی ٹی آئی کراچی کے ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمود مولوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

اجلاس میں حیسکو کے دائرہ اختیار کے اضلاع میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے ہمراہ حیدرآباد کے صنعت کاروں کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام پر ترس کھائیں۔خرم شیر زمان کا مشورہ

گورنر سندھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہر کے معززین سے ملاقات کریں گے جبکہ سرکٹ ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے بھی ملیں گے۔

Related Posts