کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی، کراچی کے مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع کی صورتحال ،امدادی کاموں کی ضرورت ،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں ،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور باہمی دلچسپی کے دیگر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل عیسیٰ نگری پرانی سبزی منڈی کے قریب زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی مروہ کے گھر بھی جائینگے اور مقتولہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرینگے۔
واضح رہے کہ عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ سے کمسن بچی مرو ہ کی چادر میں لپٹی سوختہ لاش ملی تھی، مقتولہ اسی علاقے میں پیر بخاری کالونی بلاک اے کی رہائشی تھی۔
مزید پڑھیں:ننھی مروہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان