سینیٹ انتخابات میں ہمارا کوئی رکنِ اسمبلی نہیں بکے گا، گورنر سندھ کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Very sorry to say such decision was not expected': Governor Sindh

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے سینیٹ انتخابات 2021کے لیے ہمارا کوئی رکنِ اسمبلی نہیں بکے گا، یہ دیوانے کا خواب ہے کہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ کی 10 نشستیں جیتے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ ہر ماہ بعد پارلیمنٹرینز کو بلاتا ہوں اور مسائل سنتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو بلا کر ظہرانہ دیتا ہوں اس کا سینیٹ الیکشن سے تعلق نہیں، ظہرانے کے دوران جب سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی تو میں اٹھ کر چلا گیا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن کا کوئی خط آیا تو جواب دے دوں گا۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ لیاقت جتوئی کو الزامات لگانے پر نوٹس آگیا ہے، اس کا انہیں جواب دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کر رہے تھے، وزیراعظم نے پارلیمانی بورڈ سے مشورے کے بعد فیصلے کیے۔

انہوں نے کہاکہ لیاقت جتوئی نے جو پیسوں والی بات کی ان کو ثابت کرنا پڑے گی۔جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں پر صرف افسوس ہوتا ہے۔سیف اللہ ابڑو سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نے 2018 میں پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، یہ ان سب سے پہلے پی ٹی آئی میں آئے۔

انھوں نے سندھ میں پی ٹی آئی ایڈوائزری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایڈوائزری کونسل کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی میں سندھ ایڈوائزی کونسل نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔میرا کسی ضمنی الیکشن سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

یہ دیوانے کا خواب ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سے 10سیٹیں جیتے۔ہمارا کوئی ایک رکن بھی نہیں بکے گا۔انھوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی ہی متحدہ قومی موومنٹ ممبران سے متعلق بتاسکتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں گورنر ہائوس میں پی ٹی آئی ارکان اور سینیٹ امیدواروں کے اعزاز میں ظہرانے پر الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایتی خط لکھ دیا ہے، یہ خط پی پی کے سینئر رہنما تاج حیدر نے لکھا۔

تاج حیدر نے خط میں لکھا کہ پی ٹی آئی رہنماں نے بیان دیا کہ امیدواروں کا انتخاب گورنر سندھ نے کیا، اس بیان کے تناظر میں پی پی رہنما نے کہا کہ گورنر سندھ کا سینیٹ امیدواروں کا سلیکشن الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان

انھوں نے لکھا پی ٹی آئی رہنماؤں کا بیان سینیٹ الیکشن میں گورنر کی مداخلت ثابت کرتا ہے، گورنر ہاس میں سینیٹ امیدواروں کا اجلاس رول پانچ کی صریح خلاف ورزی ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کا سیاسی استعمال الیکشن کمیشن کے قواعد کے خلاف ہے۔

گورنر سندھ نے عہدے کو نہ صرف استعمال کیا بلکہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت کی۔خط میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گورنر ہائوس کا اس طرح سے استعمال تشویش ناک ہے، الیکشن کمیشن قواعد کی خلاف ورزی پر سیکشن 234 کے تحت ایکشن لے۔

Related Posts