انتظامی مسائل، گورنر نے ذوالفقار بھٹو لاء یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتظامی مسائل، گورنر نے ذوالفقار بھٹو لاء یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کرلی
انتظامی مسائل، گورنر نے ذوالفقار بھٹو لاء یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کرلی

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انتظامی و تدریسی مسائل کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کی حیثیت سے عمران اسماعیل شہید ذوالفقار علی یونیورسٹی آف لاء کے چانسلر بھی ہیں۔ گورنر سندھ نے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر آئے دن یونیورسٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ فرائض کی ادائیگی پر توجہ نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیلتھ کارڈکی بدولت نجی شعبہ دیہات میں بھی ہستپال بنائے گا۔وزیراعظم

گورنر سندھ کے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا کہ عدم توجہی کے باعث یونیورسٹی کی انتظامی و تدریسی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ وائس چانسلر کی حیثیت سے تقرری کے بعد سے یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

عدم ادائیگی کے باوجود تنخواہ ادا کی جارہی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی کے باوجود وائس چانسلر خطیر رقم تنخواہ کی مد میں وصول کر رہے ہیں۔ 18-2017 کے بعد سے ایس زیبل (شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی آف لاء) نے کوئی کانووکیشن منعقد نہیں کیا۔

کانووکیشن کے انعقاد میں ناکامی کے باعث طلبہ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خط میں وائس چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ اس معاملے میں اپنے تاثرات کے ساتھ یونیورسٹی میں اپنے دور کی کارکردگی کی رپورٹ بھی جلد پیش کریں۔ 

Related Posts