گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے حلف اٹھاتے ہی استعفیٰ دے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے وزیر اعظم شہباز شریف اپنی مرضی کی کابینہ بنائیں گے۔ بلاول زرداری

احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دھمکی آمیز خط کے متعلق کہا کہ سب کو عمران خان کا سلام پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی والوں کو جا کر بتا دو کہ کیا ہوا ہے۔ ہمارے سفیر کو ایک لیٹر ملا تھا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دھمکی آمیز خط میں یہ پیغام تھا کہ اگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے نہ ہٹا تو نتائج سنگین ہوں گے۔ اپنے کپتان کیلئے ہمارے سینے اور سر بھی حاضر ہیں۔ آج پورا پاکستان باہر نکل آیا ہے۔

خطاب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان آواز دے تو سب کو باہر نکلنا ہے۔ اس جنگ میں فتح پاکستان کی ہوگی۔ شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے تو مستعفی ہوجاؤں گا۔ 

Related Posts