بابائے قوم کی 74ویں برسی،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد آمد اور فاتحہ خوانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابائے قوم کی 74ویں برسی،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد آمد اور فاتحہ خوانی
بابائے قوم کی 74ویں برسی،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد آمد اور فاتحہ خوانی

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی کے موقعے پر مزارِ قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر آغا سراج درانی اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزارِ قائد پر حاضری دے کر قائداعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مزار پر پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے قائم مقام گورنر کا استقبال کیا۔ دونوں پی پی پی قائدین نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں:

قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔ بانئ پاکستان کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہمیں زندگی گزارنے کیلئے آزاد ملک ملا۔

خیال رہے کہ آج سے 74 برس قبل بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح قیامِ پاکستان کے صرف 1 سال بعد ہی قوم کو روتا دھوتا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔ مزارِقائد پر قائم مقام گورنر آغا سراج درانی اور وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کے فرمودات پاکستانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ ملک کو ایمان، اتحاد اور نظم جیسے اصولوں سے درست سمت پر ڈالا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیں قائدِ اعظم کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ 

 

Related Posts