سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان
سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان

کراچی:صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنادینا چاہیے، سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے چیئرمین آباد محسن شیخانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے، ان 6 ماہ میں صوبے کی سمت درست کی جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اس وقت پاکستان میں سب سے آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آباد کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول 18 ترمیم کے بعد صوبائی معاملہ ہے،کراچی کے اندر الگ قانون ہے شہر سے تھوڑا آگے نکلیں تو الگ قانون ہے، سندھ اور قومی اسمبلی میں سندھ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہری حکومت کے نام پر کالا قانون لارہی ہے، بل سے شہری حکومت کو بااختیارنہیں بے اختیار بنایاجارہاہے۔

Related Posts