گورنر کا صدر کے ہمراہ انتخابات کی متفقہ تاریخ دینے کی خواہش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ انتخابات کی متفقہ تاریخ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، میری خواہش تھی کہ متفقہ تاریخ دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑنے پر آگئے۔شیری رحمان

بیان میں گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے کہا کہ میں صدرِ مملکت عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صوبے میں ایک ساتھ انتخابات کی متفقہ تاریخ کا اعلان کرتے۔ میں نے صدر سے رابطہ بھی کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ رابطے کے باوجود صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ انتخابات کیلئے انتظامات کرائے۔ میں مجوّزہ تاریخ دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پس منظر میں دستیاب تاریخ میں الیکشن منعقد کرادیں گے۔ الیکشن کمیشن کا خط پرنسپل سیکریٹری کے نام تھا جو رات 8 بجے موصول ہوا۔ سیکریٹری پیر کو آئے گا۔

Related Posts