وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا۔ گورنر پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،محمد سرور
کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،محمد سرور

لاہور: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سماجی فاصلے کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ رکھے گا۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسے لوگ جو غیر سنجیدہ رویہ رکھتے ہیں، انہیں دوسروں کے ساتھ اپنی بھی جان عزیز نہیں۔

لاک ڈاؤن پر روشنی ڈالتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اگر آپ گھروں سے باہر نکلیں گے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ کورونا وائرس کو خود شکار کرنے کی دعوت دیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف اپنے گھروں تک محدود اور محفوظ رہیں۔ اس کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل عوام کے اپنے مفاد میں ہے۔ ہم سب کورونا وائرس کے خلاف ایک اہم جنگ لڑ رہے ہیں جس کی رہنمائی کے لیے چین سے مثال لی جاسکتی ہے۔

Related Posts