گورنر پنجاب نے آمادگی ظاہر کردی، صوبائی وزراء کی حلف برداری آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف برداری کیلئے آمادگی ظاہر کردی، پنجاب کے 20 سے زائد صوبائی وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاؤس سے منظوری نہ مل سکی۔ پنجاب کے صوبائی وزراء کی تقریبِ حلف برداری ملتوی کردی گئی تھی جو آج منعقد ہوگی۔ گورنر پنجاب 22 نئے وزراء سے عہدوں کا حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر ہاؤس کو حلف اٹھانے والے وزراء کی سمری ارسال 

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی کابینہ کیلئے اراکینِ اسمبلی کو وزارتیں سونپ دیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آج 21اراکینِ اسمبلی وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان آج دوپہر 12 بجے صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی آئینی و جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔ 

پرویز الٰہی کابینہ کے 22 وزراء آج تقریبِ حلف برداری کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی سے متعلق حلف اٹھائیں گے۔ نئے وزراء میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، علی افضل ساہی، خرم ورک اور عمر چیمہ کے نام شامل ہیں۔

پنجاب کابینہ کے نئے وزراء میں محسن لغاری، نوابزادہ منصور اور ہاشم ڈوگر کے نام بھی شامل ہیں جبکہ عمر چیمہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو نئے وزراء کی سمری ارسال کردی گئی۔

 

Related Posts