پشاور: گورنر خیبرپختونخوا (کے پی کے) شاہ فرمان پیر کو پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
شاہ فرمان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو پیش کیا ہے،وہ صوبے کے 32 ویں گورنر تھے اور انہوں نے 5 ستمبر 2018 کو حلف اٹھایا تھا۔
شاہ فرمان 1995 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، جب کہ وہ 2013 سے 2018 تک وزیر رہے۔
شاہ فرمان کے علاوہ، پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کے استعفیٰ دینے کا امکان ہے کیونکہ اُن کے مطابق وہ ایک کرپٹ شخص کو پروٹوکول نہیں دے سکتے۔
شاہ فرمان کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے چند منٹ قبل پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے بھی اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا – کیونکہ ضمنی انتخابات کی وجہ سے ملک میں شدید سیاسی سرگرمیوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے تاحال شہباز شریف کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع