گورنر نے روزگار اسکیم امداد اور جرائم سے متاثرہ شہریوں میں موبائل اور موٹر سائیکلز تقسیم کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی: گورنر سندھ نے روزگار اسکیم امداد اور جرائم سے متاثرہ شہریوں میں موبائلز اور موٹر سائیکلز تقسیم کردئیے ہیں۔ بیل آف ہوپ پر آنے والے افراد کو امدادی رقم بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی تقریب میں گورنر سندھ نے بیل آف ہوپ پر آنے والے 25افراد میں امدادی رقم کے چیکس تقسیم کیے۔ اسٹریٹ کرائم کا شکار 12 افراد کو موٹر سائیکلز اور 3 موبائل فون بھی دئیے گئے۔ اس دوران 13سالہ طالبہ کو موبائل فون بھی دیا گیا۔

تقریب کے دوران گورنر سندھ نے 7 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کارِ خیر میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اینی شیٹو کے تحت روزگار اسکیم کے مطابق اچھے فنانشل پروپوزل پر رقم فراہم کی جائے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ “آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی ڈالرز میں آمدنی شروع ہونا خوش آئند اقدام ہے جس سے انہیں آمدنی بہتر بنانے کا موقع میسر آئے گا۔” تقریب میں موٹر سائیکلز، لیپ ٹاپ اور موبائل فون حاصل کرنے والے افراد نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts