کوئٹہ: خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنرز کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بھی مستعفی ہوگئے۔
ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر بلوچستان نے بدھ کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔
سید ظہور آغا نے کہا کہ میں ایک امپورٹڈ اور کرپٹ وزیراعظم کے ماتحت کام نہیں کر سکتا۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔
عمران خان کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے سرکاری عہدوں سے استعفیٰ دینا شروع کر دیا ہے۔
عمران خان نے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ان کی پارٹی کے بیشتر ایم این ایز نے بھی اپنے استعفے سپیکر قاسم خان سوری کو پیش کر دیے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک یہ استعفے قبول نہیں کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا