عمرہ آپریٹرزاور ٹریول ایجنٹس کیلئے نیا قانون متعارف کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب، عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم
سعودی عرب، عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم

کراچی:عمرہ زائرین کے ساتھ عمرہ آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے فراڈ کی بڑھتی ہوئی شکایات پروفاقی حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نئے قانون کے تحت عمرہ ویزہ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو رجسٹریشن کے ساتھ بھاری زرضمانت جمع کرانے کا پابند بنایا جائیگا، زائرین کی شکایت کی صورت میں عمرہ آپریٹرز کو زرضمانت سے جرمانے کی ادائیگی کرنا ہو گی،نئے قانون کے بعد سعودی عرب کی کمپنیاں پاکستان میں مرضی کے ٹریول ایجنٹس اورٹورآپریٹرز کی بجائے حکومت پاکستان کے رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز سے معاہدے کرنے کی پابند ہونگی ۔

وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں عمرہ امور کی نگرانی کا قانونی اختیاروزارت مذہبی امورکے حوالے کرنے کیلئے وزارت قانون کوسفارشات کی تیاری کی ہدایت کردی ہے ۔وفاقی حکومت کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں1100سے زائد عمرہ ٹورآپریٹرزکسی حکومتی گارنٹی کے بغیرزائرین کو عمرے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔

نئے مسودہ قانون کے تحت زر ضمانت جمع کرانے کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے عمرہ ٹورآپریٹرز ہی زائرین سے معاہدہ کرسکیں گے ۔ وزیراعظم نے موجودہ قوانین کے تحت عمرہ زائرین کے ساتھ کسی فراڈ کی صورت میں سعودی عرب میں پاکستانی حکومت کا کوئی متعلقہ اتھارٹی اور کسی بھی ادارے کو نگرانی کا قانونی اختیار نہ ہونے پر تعجب کا اظہارکرتے ہوئے فوری نئے قوانین بنانے اور کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Related Posts