اشتعال انگیز تقریر کیس، سرکاری گواہ نے میڈیا ہاؤس حملے کے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشتعال انگیز تقریر کیس، سرکاری گواہ نے میڈیا ہاؤس حملے کے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا
اشتعال انگیز تقریر کیس، سرکاری گواہ نے میڈیا ہاؤس حملے کے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا

کراچی: عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت کے دوران سرکاری گواہ نے میڈیا ہاؤس حملے کے  6 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سرکاری گواہ نے ایم کیو ایم کے 6 ملزمان کو کمرۂ عدالت میں شناخت کیا۔

سرکاری گواہ نے بیان دیا کہ مذکورہ 6 ملزمان جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے جتھے کی شکل میں حملہ کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کیا۔ ملزمان میڈیا ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل برطانیہ کی عدالت نے بانئ متحدہ کے زیرِ انتظام چلائے جانے والے 6 ٹرسٹس کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا جس پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کورٹ جج پیٹر ناکس نے 3 ارب سے زائد مالیت کے بانئ متحدہ کے زیر انتظام 6 ٹرسٹس کے اثاثے اکتوبر کے دوران منجمد کرنے کا حکم دیا۔ منجمد جائیدادوں میں ای بے ویو ہاؤس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز سیکنڈ ہاؤس، بروک فیلڈ ایونیو ہاؤس، ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبت ہاؤس اور وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاؤس شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  اہم فیصلہ، بانئ متحدہ کے زیرِ انتظام 6 ٹرسٹ کے اثاثے منجمد

Related Posts