حکومت پاکستانی بچیوں کو مساوی حقوق اور محفوظ مستقبل دینا چاہتی ہے۔شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پاکستانی بچیوں کو مساوی حقوق اور محفوظ مستقبل دینا چاہتی ہے۔شیریں مزاری
حکومت پاکستانی بچیوں کو مساوی حقوق اور محفوظ مستقبل دینا چاہتی ہے۔شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی بچیوں کو لڑکوں کے مقابلے میں مساوی حقوق اور محفوظ مستقبل دینا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ آج کمسن بچیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا موضوع رواں برس میری آواز اور ہمارا یکساں مستقبل رکھا گیا ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اپنی بچیوں کو محفوظ اور یکساں مواقع پر مشتمل ماحول دینا چاہتے ہیں جس میں ہماری بچیاں پھل پھول سکیں اور پاکستان ایک نیا مستقبل حاصل کرسکے۔

وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ بچیوں کا مستقبل محفوظ کرکے ہی پاکستان سب کیلئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھ سکتا ہے جس کیلئے آگے کا راستہ مشکل اور چیلنجز بہت سے ہیں لیکن حکومت پر عزم ہے۔ 

یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں کمسن لڑکیوں کا عالمی دن  آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مردوزن کے مساوی حقوق کے خواب کی طرف دلانا ہے۔

 اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال 11 اکتوبر کے روز کمسن بچیوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 19 دسمبر سن 2011ء کے روز کمسن لڑکیوں کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظور ہوئی۔

مزید پڑھیں:  دُنیا بھر میں کمسن لڑکیوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts