واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ پیٹرول پر سبسڈی تو دی جاری ہے تاہم 70فیصد لوگ گاڑیوں والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ہم کارخانوں کی تعداد بڑھا دیں گے تاکہ لنگر خانے کم ہوجائیں۔
آئی ایم ایف کا وفد سبسڈیز پر مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا