حکومت نے آرمی چیف توسیع فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے درخواست دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے آرمی چیف توسیع فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے درخواست دائر کردی
حکومت نے آرمی چیف توسیع فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے درخواست دائر کردی

حکومت نے عدالتِ عظمیٰ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی وفاقی حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے آرمی چیف توسیع سے متعلق جو گزشتہ فیصلہ دیا، اس میں اہم آئینی و قانونی نکات نظر انداز ہوئے۔

وفاقی حکومت نے درخواست میں سپریم کورٹ کو گزشتہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اضافی و ایڈہاک ججز کو توسیع ملتی رہی، جبکہ آرمی چیف توسیع کا معاملہ آیا تو ان فیصلوں کو سامنے نہیں رکھا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آرمی چیف کا فیصلہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے جبکہ سماعت کے دوران ریکارڈنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے اِن کیمرہ سماعت کی درخواست کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے  سپریم کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 11 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو اپنی حدود کا تعین کرکے آگے بڑھنا ہوگا، بصورتِ دیگر اختیارات کی جنگ ختم نہیں ہوگی۔ 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان آگے نہیں جاسکتا جب تک پارلیمنٹ کو اعلیٰ و معتبر ادارہ نہ بنایا جائے۔ عدلیہ پارلیمنٹ کا احتساب کرتی ہے، خود پارلیمانی اکاؤنٹس کمیٹی میں احتساب کے لیے حاضری نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف توسیع  فیصلے میں سقم موجود ہیں۔فواد چوہدری

Related Posts