مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے 27 جون 2025 سے مؤثر نئی شرحِ منافع کا اعلان کیا ہے، جس میں مختلف اسکیموں پر شرحوں میں کمی کی گئی۔
سی ڈی این ایس نے بنیادی سیونگ اکاؤنٹ کی شرح مستحکم رکھی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ریاستی بینک کے سود کی شرح میں کمی اور عالمی مالیاتی حالات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) کی منافع کی شرح 15 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.91 فیصد سے کم ہو کر اب 11.76 فیصد ہوگئی۔
بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس (بی ایس سی) پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جو 13.44 فیصد سے کم ہو کر اب 13.20 فیصد ہوگئی ہے۔
پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کے شرح منافع میں بھی 24 بیسس پوائنٹس کی کمی سے 13.20 فیصد ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح 36 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.52 فیصد سے کم ہو کر اب 11.16 فیصد ہوگئی ۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.6 فیصد سِروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سِروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.75 فیصد ہوگئی ہے۔