اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف بے مثال اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ بیرونِ ممالک سے آنے والے پاکستانی اِس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔
پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ جو اقدامات کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے خلاف حکومتِ پاکستان اٹھا رہی ہے، وہ دُنیا میں کہیں نظر نہیں آتے۔
معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے ایک نوجوان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں نوجوان نے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو میں نوجوان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ ایک اور صاحب تھے جو ٹورنٹو گئے تھے جبکہ پاکستان کے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں نوجوان نے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ بیرونِ ملک ایسے کوئی انتظامات مجھے نظر نہیں آئے جو پاکستان میں کیے گئے ہیں۔
بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ جو اقدمات حکومتِ پاکستان لے رہی ہے وہ دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے۔ pic.twitter.com/Ouq1UsAU93
— Usman Dar (@UdarOfficial) April 6, 2020