حکومت مولانا کو کنٹینر،بریانی اور ٹینٹ فراہم کرے،پنجاب اسمبلی میں انوکھی قرارداد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUI-F's Azadi March
محکمہ داخلہ نے مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

لاہور : وفاقی حکومت امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کے دوران کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرے۔ یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جیتنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کے لیے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے وفاقی حکومت کو اپنی جمع کرائی گئی قرار داد میں یاد دلایا ہے کہ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، عمران خان کی خواہش پر دھرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔
پی ایم ایل (ن) کی رکن اسمبلی نے اپنی جمع کرائی گئی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایوان حکومت کو پرامن دھرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ بھی نہیں کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنی قرارداد کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاجی دھرنے کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے تو حکومت طاقت کے استعمال سے اجتناب برتے ۔

Related Posts