آئی ایم ایف کو رام کرنے کیلئے امریکی مدد لینے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ايم ايف قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان نے امريکہ سے رابطہ کرکے مدد مانگ لی۔

وزيرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تصديق کرتے ہوئے بتايا کہ امريکہ کا رسپانس مثبت ہے، تعلقات ميں بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں بھی پیش رفت ہورہی ہے،بجٹ کے نمبر کلیئر ہورہے ہیں،چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں۔

وزيرمملکت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے جو وضاحت مانگی اس کا جواب دے رہے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے کریڈیبلٹی کا نقصان ہورہا تھا، ہم چاہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر سارے ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی سب سے مل رہے ہیں، ہماری ملاقاتوں یا بات چیت کو اسی تناظر میں دیکھا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی اقتصادی ٹیم نے پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں اس ضمن میں ان سے مدد کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے امریکا آئی ایم ایف میں سب سے بڑا شراکت دارملک ہے اور وہ ماضی میں بھی پاکستان کو جاری ہونے والے فنڈز پروگراموں میں اس کی مدد کرتا رہا ہے۔

Related Posts