کورونا وائرس: چین سے 5 لاکھ این 95 ماسکس اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt halts KMC's announcement of local bodies recruitment

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے، چین سے حکومتِ سندھ نے 5 لاکھ این 95 ماسکس اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس وصول کر لی ہیں۔

کورونا وائرس سے جنگ کے لیے ماسکس اور ٹیسٹنگ کٹس وصول کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ ائیر پورٹ پہنچے اور چین سے آنے والے طبی سامان کی کھیپ وصول کی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ماسک ہمارے ہمسایہ اور دوست ملک چین نے عطیہ کیے ہیں جبکہ یہ طبی سامان کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی تشخیص اور احتیاطی تدابیر کے دوران استعمال کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں  میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔ اس بات کی تصدیق ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

Related Posts