کراچی: حکومتِ سندھ نے حکم جاری کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی ترسیل نہ روکی جائے۔
حکم کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اناج کی ترسیل پر مامور گاڑیوں کو بلا ضرورت روکنے کی اطلاعات کے بعد جاری کیا گیا۔
اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ نے اناج، گوشت، سبزی، دودھ اور پولٹری آئٹمز سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء لانے والی گاڑیوں کو نہ روکنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صبح 5 بجے سے شب 8 بجے تک اناج لانے والی گاڑیاں شہر میں نکل سکیں گی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکومتِ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ بلا جوازایسی کوئی گاڑی نہ روکی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ بھر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا۔ اناج و گروسری اور چارے کی ترسیل بند، شہر میں دودھ اور اناج کے بحران کا سگنل دیا جانے لگا۔
یہ سگنل گزشتہ روز چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن(کے ڈبلیو جی اے) ذولفقار علی اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے دیا ۔
مزید پڑھیں: سندھ بھر میں اناج و گروسری اور چارے کی ترسیل بند