سندھ حکومت کا راشن کی تقسیم کیلئے” ایم ایم نیوز ٹی وی ” کی خبروں پر نوٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak Navy continues to carry out relief and rescue

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت نے راشن کی تقسیم کے لیے ” ایم ایم نیوز ٹی وی ” کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور یونین کمیٹیوں کی مدد سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مستحقین کے گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امتیاز شیخ وزیر توانائی سندھ کے مطابق فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس کیا گیا۔

کل سے صوبے بھر میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا، ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے، تمام جماعتوں اور تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایم نیوز ٹی وی نے اپنے ٹاک شوز اور خبروں میں حکومت کو یہ مشورہ دیا تھا کہ راشن کی تقسیم بہتر اور منظم انداز میں انجام دینے کے لیے یونین کمیٹیز سمیت منتخب نمائندوں کی ذریعے انکے حلقہ انتخاب میں با آسانی راشن تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

سندھ حکومت نے اس مشورے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

Related Posts