حکومتِ پنجاب کا 56 ارب کے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان، وزیرِ خزانہ کی بجٹ تقریر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتِ پنجاب کا 56 ارب کے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان، وزیرِ خزانہ کی بجٹ تقریر
حکومتِ پنجاب کا 56 ارب کے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان، وزیرِ خزانہ کی بجٹ تقریر

لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کیلئے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور کساد بازاری کے پیشِ نظر 56 ارب کے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ اعلان وزیرِ خزانہ کی بجٹ تقریر میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم نیوز نے وزیرِ خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر دستاویزی صورت میں حاصل کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے عوام کو 56 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریلیف دیا جائے گا جس سے کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ غریب عوام بھی مستفید ہوسکیں گے۔

صوبہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خدمات پر جی ایس ٹی کی مد میں دئیے جانے والے پیکیج کے تحت ہیلتھ انشورنس اور ڈاکٹرز کی کنسلٹینسی فیس اور ہسپتالوں پر ٹیکس کی شرح جو بالترتیب 16 اور 5 فیصد تھی، کو کم کرکے 0 کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے 20 سے زائد سروسز پر ٹیکس ریٹ 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے جن میں چھوٹے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز، لانز، پنڈال اور شامیانہ سروسز و کیٹررز، آئی ٹی سروسز، ٹورآپریٹرز، جمز، پراپرٹی ڈیلرز، رینٹ اے کار سروس، کیبل ٹی وی آپریٹرز، اور پارکنگ سروسز شامل ہیں۔

پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز سے بالترتیب 50 روپے فی مربع فٹ اور 100 روپے فی مربع گز ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے، جو شخص پراپرٹی بلڈر اور ڈویلپرکے طور پر ٹیکس ادا کرے گا اس کو کنسٹرکشن سروسز سے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

ریسٹورنٹ اور بیوٹی پارلرز پر بذریعہ کیش ادائیگی کرنے والے صارفین سے 16 فیصد جبکہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد ٹیکس ریٹ وصول کیے جانے کی تجویز ہے جس سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ 

Related Posts