اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے خلاف قومی جنگ میں عوام کی ہر ممکن امداد کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس ایک ناگہانی آفت ہے جس سے جنگ میں دُنیا کے طاقتور ترین ممالک بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے امریکا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیو یارک کے گورنر طبی سہولیات کے فقدان پر بے بسی کا اظہار کررہے ہیں، تاہم آپ یقین رکھئے کہ حکومت پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔
وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آپ کی حکومت پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور عوام کی امداد کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے۔ ان شاء اللہ پوری قوم متحد ہوکر کورونا وائرس کا مقابلہ کرے گی۔
کورونا ایک ناگہانی آفت ہے، جس سے جنگ میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ نیو یارک کے گورنر طبی سہولیات کے فقدان پر بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
لیکن آپ یقین رکھیئے کے آپ کی حکومت پاکستان میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انشا اللہ پوری قوم متحد ہو کر مقابلہ کرے گی۔ ???????? pic.twitter.com/Da0Cvl70N7
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) March 25, 2020