اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی امداد کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو قائل کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اپنے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل چاہتا ہے۔
حکومتی ریکوری 10 فیصد تک گر گئی ہے۔ آئی ایم ایف حکومت سے گیس، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کہے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنیوا میں ڈونرز کانفرنس میں ڈالر جمع کرنے کے لیے پر امید ہے۔
شوکت ترین کا موقف تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں:رابطہ وزیر اعظم کی درخواست پر ہوا تھا، آئی ایم ایف نے پاکستان کا دعویٰ مسترد کردیا
اسحاق ڈار معیشت کو بچانے کے لیے پر اعتماد حکمت عملی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر مہنگائی مسلط کی گئی ہے۔