حکومت کا عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
حکومت کا عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) سمیت اتحادی جماعتوں کی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر بھی غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ عمران خان کی گرفتاری کی طرف اشارہ دے چکے ہیں۔ جمعرات کو کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بھی عمران خان کے خلاف حکمتِ عملی زیرِ غور آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ، عمران خان کا اگلا لائحہ عمل ہفتے کو دینے کا اعلان

وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ، وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاس صادق، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے۔

وزارتِ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔ وزارتِ داخلہ نے کمیٹی کو تحریکِ انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ اور وفاق پر حملے کے باضابطہ منصوبے سے آگاہ کیا جس کے بعد مقدمے کے اندراج پر غور ہوا۔

کابینہ کمیٹی نے عمران خان اور وزرائے اعلیٰ گلگت بلتستان و خیبر پختونخوا کے خلاف دفعہ 124 اے کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران عمران خان، وزرائے اعلیٰ اور مارچ کے شرکاء سے متعلق شواہد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی ممبران کو امن و امان کی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمیٹی نے وفاقی کابینہ کو حتمی سفارشات دینے کیلئے مزید مشاورت کے حوالے سے آئندہ اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا۔ 

Related Posts