وزیرِ اعظم نے ایم این اے فنڈ 50 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔حکومتی اراکینِ اسمبلی کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا
بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا

اسلام آباد: حکومتی اراکینِ قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایم این اے فنڈ کو 15 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرنے کی بات کہہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ایم این ایز نے وزیرِ اعظم کے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ایم این اے فنڈ بڑھانے کی بات کہی۔ جو فنڈ 15 کروڑ روپے تھا، وہ 50 کروڑ تک لایا جاسکتا ہے جبکہ وزیرِ اعظم نے یہ بات پارلیمانی اجلاس میں کہی۔

تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی کا کہنا ہے کہ اراکینِ قومی اسمبلی بہت شکایات کر رہے تھے کہ ہمارے کام نہیں ہو رہے۔ کاموں کیلئے 15 کروڑ کا فنڈ کم ہے۔ روبینہ جمیل نے کہا کہ ابھی 15 کروڑ ریلیز ہوئے ہیں، آئندہ کیلئے 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا۔

رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری رخسانہ نوید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقیاتی فنڈز میں اضافے کی بات کہی اور وزیرِ اعظم کے اعلان پر سب نے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے۔ حکومتی اراکینِ اسمبلی کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

حکومتی اراکینِ اسمبلی نے کہا کہ یہ بات وزیرِ اعظم نے پہلے طے کرکے ہی کہی ہوگی۔ وزیرِ دفاع پرویز خٹک تو خواتین کو بھی فنڈز دینے کا کہہ رہے تھے۔ سیمی بخاری نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی کہہ رہے تھے کہ 50 کروڑ میں تو ہمارا پورا حلقہ سنور جائے گا، ترقیاتی کام ہوں گے۔

روبینہ جمیل نے کہا کہ ہم ن لیگ پر فنڈز کے غلط استعمال پر تنقید کرتے تھے، لیکن ہم اس کا آڈٹ کرائیں گے۔ سیمی بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان لوکل گورنمنٹ کو فنڈز دینے کا کہتے تھے۔جب لوکل گورنمنٹ نہیں ہے تو پھر ارکانِ اسمبلی کو دے رہے ہیں۔رخسانہ  نوید نے کہا کہ کراچی کے ایم این ایز کو فنڈ ملتا ہے اور بڑے منصوبوں پر علیحدہ کام ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 12 ارکان قومی اسمبلی کی عمران خان سے بغاوت، گیلانی کو حمایت کی پیشکش

Related Posts