نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا اور آئندہ 15 دن کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔