آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق جان بوجھ کر غلط طریقہ کار استعمال کر رہا ہے ، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto media talk
bilawal bhutto media talk

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق جان بوجھ کر غلط طریقہ کار استعمال کر رہا ہے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال آئی جی کے عہدے کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی مسائل اور مہنگائی پر قومی اسمبلی میں بحث کروانا ہو گی جبکہ حکومت کو معاشی صورتحال اور مہنگائی پر مکمل طور پر بات کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت زبردستی پی ایم ڈی سی کا بل پاس کروانا چاہتی ہے اور اس پر طلبا کو تحفظات ہیں تاہم اسپیکر کا عہدہ صیحح طریقے سے استعمال ہونا چاہئے۔ اگر حکومت نے صدر ہاؤس کے ذریعے قانون سازی کرنی ہے تو پارلیمان کو بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے وزیر اعظم آئی جی سندھ کا معاملہ اسی ہفتے حل کرلیں گے، انسپیکٹر جنرل سندھ کے معاملے پر وفاق جان بوجھ کر غلط طریقہ کار استعمال کر رہا ہے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال آئی جی کے عہدے کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے، شہباز شریف

ان کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مالیاتی معاہدے پر نظرثانی کی جائے ، یہ بجٹ پی ٹی آئی ایم ایف کا تھا جبکہ حکومت نے اپنے بڑے ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کردیے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے بارے میں سوچیں کیونکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پس کر رہ گئے ہیں۔

Related Posts