روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز سے تجاویز طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوگئی۔

وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز کو خط لکھ دیا اور تجاویز طلب کر لیں۔

خط میں کہا گیا کہ آئل ریفائنریز اس معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں، روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟۔ کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کیساتھ معاہدے تو متاثر نہیں ہو نگے؟۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت روس سے سستا خریدنا چاہتی تھی لیکن موجودہ حکومت امریکا کے دباؤ کی وجہ سے روس سے کم نرخ پر تیل نہیں خرید رہی۔

یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد پابندیوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ممالک میں بھارت شامل ہے۔ وہ روس سے صرف 30 ڈالر بیرل کے حساب سے 6 لاکھ بیرل یومیہ خرید رہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔

Related Posts