نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے سے حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز
وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بغاوت کے مقدمے سے حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں، ہوسکتا ہے ایف آئی آر (ن) لیگ کے اپنوں نے ہی درج کرائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کیا تھانوں میں کٹنے والے تمام پرچے عمران خان کے علم میں ہوتے ہیں؟ ہم نے غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دیئے۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کا لیبیا، عراق اور افغانستان جیسا حال ہو۔ دشمن کی زبان بولنے والا محب وطن کیسے ہو سکتا ہے؟دشمن کی زبان بولنے والا غدار ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف جبکہ دوسری طرف عمران خان ہیں۔ نواز شریف نے کرپشن کی اور بیرون ملک اثاثے بنائے۔ وہ نہیں چاہیں گے ان کے اثاثے بیرون ملک سے آئیں۔ دوسری طرف عمران خان جس کو عالمی دباؤ میں لانا مشکل ہے۔ ان کے تمام اثاثے پاکستان میں ہیں۔ وہ کبھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ واحد محب وطن ہیں۔ ملک میں کتنے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، کیا ان کے علم میں لا کر کیے جاتے ہیں؟ ہو سکتا ہے مقدمہ ان کے اپنوں نے ہی کیا ہو۔ پنجاب حکومت تفتیش کرے گی کہ مقدمہ کس نے درج کروایا۔ عمران خان اتنے فارغ نہیں کہ مقدمات درج کرواتے رہیں۔ ہم نے غداری کے سرٹفیکیٹ نہیں دیئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیراعظم نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ کیا ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا؟ سادہ سوال پوچھا ہے کہ جائیداد کیسے خریدی؟ ان سے سوال پوچھا جائے توکہتے ہیں تین دفعہ وزیراعظم رہ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ دشمن کی زبان نہ بولیں۔ فیٹف کے پیچھے بھارت تھا لیکن اپوزیشن کیوں مخالفت کر رہی تھی؟ فیٹف قانون سازی ملک کی بہتری کے لیے کی گئی۔ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ قانون سے وہی ڈرے گا، جو ملوث ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم تو جزائر میں شہر آباد کرنے جا رہے ہیں۔ انہی کے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔ ہم تو اس علاقے میں ڈویلپمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ٹیکنکل ایشو ہے۔ پیپلز پارٹی کو پتا ہے یہ پراجیکٹ ان کی بہتری کے لیے ہے۔ بلاول کو بیان دینے کے بجائے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔اُلٹا حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

Related Posts