لانگ مارچ، وفاقی حکومت اسلام آباد میں سکیورٹی پر کروڑوں خرچ کرنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی اسلام آباد پہنچ گئی
تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی اسلام آباد پہنچ گئی

 معاشی مشکلات کا شکار وفاقی حکومت اسلام آباد کی سکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے 30 روز میں 1 جبکہ حکومت کے ڈیڑھ ارب خرچ ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیلئے 50 ہزار کارکنان کو اسلام آباد لانے کا پلان بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ، گوجرانوالہ سے قافلہ گکھڑ کیلئے آج روانہ ہوگا

قبل ازیں وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو توسیع دیتے ہوئے لانگ مارچ کی نقل و حمل محدود کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ حکومت کو 1600 کنٹینرزکے حصول کیلئے 10 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کو سکیورٹی آلات کی مد میں 30 کروڑ روپے خرچ کرنا ہوں گے جبکہ پولیس گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ پر 25 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے قافلہ آج گکھڑ منڈی روانہ ہوگا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اپنا پہلا خطاب مارچ کے شرکاء سے راہوالی کے مقام پر جبکہ دوسرا گکھڑ منڈی پر کریں گے۔ خطاب کے بعد لانگ مارچ کا قافلہ گکھڑ کے مقام پر ہی پڑاؤ ڈالے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گکھڑ کے مقام پر خطاب کے بعد لاہور واپس آجائیں گے اور اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں ہی قیام کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مختلف مقامات سے آنے والے قافلے مرکزی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

 

Related Posts