مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین مطالبات منوانے پریس کلب پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین مطالبات منوانے پریس کلب پہنچ گئے
مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین مطالبات منوانے پریس کلب پہنچ گئے

اسلام آباد:مختلف سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونینز اور آل پاکستان ایمپلائز،پنشنرزاوردیگر سرکاری ملازمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تمام محکموں کی نجکاری کرنے جارہی ہے،ہمیں نجکاری کسی صورت منظور نہیں ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کیاجائے اورمیڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیاجائے،انہوں نے کہاکہ پنشنرز کی پینشن بروقت ادا کی جائے۔

مظاہرے میں شامل پی ٹی سی ایل کے متاثرین کاکہنا تھا کہ 12جولائی 2015کو سپریم کورٹ آف پاکستان ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا کہ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دی جائے لیکن ہمیں آج 5سال گزرنے کے باوجود بھی پنشن نہیں دی گئی۔

ہمارے کچھ ساتھی پنشن کے انتظار میں اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اور دیگر ساتھی اس وقت ذہنی مریض بن چکے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدا کیلئے ہماری پنشن ہمیں دی جائے۔

یہی ہمارا واحد ذریعہ آمدن ہے جس کی ہم آس لگائے بیٹھے ہیں کہ پنشن ملے گی تو اپنے بچوں کیلئے گھر بنائیں گے اور ان کی شادیاں کریں گے لیکن عرصہ 5سال سے گزشتہ اور موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھی ہمیں پنشن نہیں دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم عمر کے اس حصے میں پائی پائی کے محتاج ہوچکے ہیں اور آج مجبور ہوکر یہاں پر احتجاج کررہے ہیں کہ شائد حکومت ہماری پنشن ہمیں ادا کردے، جس سے ہمارے گھریلو مالی مسائل حل ہوسکیں۔ ہم نے اپنی زندگیوں کے قیمتی سال ان اداروں پر نچھاورکئے ہیں اوربدلے میں ہمیں رسوائی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ ہم تمام بزرگوں کو ان کا حق فوری طورپر ادا کریں اور تمام محکموں میں نجکاری کو روک دیں اور میرٹ کی بنیاد پر تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرے اور ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے۔

Related Posts