گنڈاپور کی آڈیو، حکومت کا لانگ مارچ کیخلاف عدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی، مبینہ آڈیو لیک کے مطابق لانگ مارچ میں اسلحہ بردار لائے جا رہے ہیں جس سے خون خرابےکا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس مبینہ سازش کو درخواست کا حصہ بنایا جائے گا جب کہ لانگ مارچ کے دوران گڑ بڑ کے حوالے سے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی امین گنڈا پور ڈٹ گئے، وزیر داخلہ کو بھرپور جواب

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیرت اور رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سنائی جس میں وہ مبینہ طور پر ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔

Related Posts