کوئٹہ: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایرانی سرحد سے پاکستان واپس لوٹنے والے زائرین کی مکمل اسکریننگ کی جائے، یہ فیصلہ معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت نے دورۂ کوئٹہ کے موقعے پر کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تفتان زاہدان (پاک ایران) سرحد پر پہنچ کر میں نے خود صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد ہمارے پاس کورونا وائرس کے خلاف ایک منصوبہ تیار ہو گیا ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگلے چند روز تک ہم بتدریج ایران سے وطن واپس لوٹنے والے زائرین کی مکمل طور پر صحتیابی کے لیے اسکریننگ کریں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ داخلے کے مقام پر سیکورٹی سخت کی جارہی ہے۔ تمام محنت و مشقت کے لیے بلوچستان کی صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
226/ At Taftan-Zahdan border. Reviewed the situation and now we have a plan! Over next few days we will gradually allow Pakistani Zaireens returning from Iran in batches after full health screening. Point of entry is being strengthened. Thanks to all for the hard work! pic.twitter.com/ZhaqwX0s6Y
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 28, 2020