اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تعلیم نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم اور امتحانات کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشنز کے پیشِ نظر وفاقی وزارتِ تعلیم نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہ لائی جائے۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت ملک بھر میں امتحانات منسوخ کر دئیے گئے ہیں، تاہم 15 جولائی تک آن لائن امتحانات کی اجازت دی جاسکتی ہے تاکہ طلباء کا مستقبل محفوظ کیاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس کے پیشِ نظر ہم ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے جس میں طلباء کو اکٹھا کیا جائے۔
Considering the rising trend of covid infections, Federal Ministry of Education has advised provinces and AJK/GB govts not to allow any exemption from NCC decision to cancel exams, except online, till July 15. All occasions that entail gathering of students are to be avoided
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 11, 2020