اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم کے پاس بھیجی گئی تھی، وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کو مسترد کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل بحران برقرار، وزیراعظم کا نوٹس