پی ٹی آ ئی حکو مت نا کا م ،آ ئندہ الیکشن میں اسکا جنازہ نکلے گا،مولانا صالح شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATA

ڈیرہ اسماعیل خان :قبائل اضلاع سے سابق سینیٹر ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور جنوبی وزیرستان کے سرکردہ قبائل لیڈرمولانا صالح شاہ نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اس وقت پوری دنیا میں عیاں ہو گئی اور اب وقت آ گیا کہ ملک کے ہر طبقہ فکر کے لوگ اٹھ کھڑے ہوں ۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اس بات سے عیاں ہے کہ وہ ٹماٹر کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکی اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنا تو دور کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف پی ٹی آئی ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی نااہل ، کرپٹ اور نالائق ہیں بلکہ وہ مقتدر قوتیں جو پی ٹی آئی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں ان کی نالائقی بھی عیاں ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے کیونکہ قبائل اضلاع میںنظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں :انصار السلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن بظاہر غیر موثر ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بارہا وعدے کئے کہ قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر ہر سال ایک بلین روپے لگائیں گے تاکہ وہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بہتر کی جا سکے لیکن اپنے وعدے کے برعکس وزیر اعظم نے نہ تو کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام کر سکے اور نہ ہی زمین پر کوئی تبدیلی کے اثار نظر آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا ۔ ہندوستان کے ساتھ بڑھے ہوئے رابطوں کے حوالے سے سابقہ سینیٹر نے کہا کہ عمران خان کو ہندوستانی شہریت دی جائے تاکہ ملک کو اس جیسے نااہل شخص سے نجات مل سکے ۔

Related Posts