اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے 30 ارب روپے کی ہنگامی امداد منظور کر لی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ امداد کی رقم عوام سے وصول کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ایس او کو بچانے کیلئے 30 ارب کی ہنگامی امداد گزشتہ روز منظور کی۔ رقم عوام سے ٹیکس لگا کر وصول کی جائے گی۔ 30 ارب ٹیکس وصولی کیلئے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے تجاویز بھی طلب کر لی گئیں۔
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی