بے گھر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں آسانیاں پیدا کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے گھر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں آسانیاں پیدا کا اعلان
بے گھر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں آسانیاں پیدا کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غریبوں کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی حکومت نے قرضوں کی حد بڑھا دی، مارک اپ میں بھی مزید کمی کردی ہے۔اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، کم آمدنی والے افراد کی چوتھی کیٹیگری بھی شامل کرلی گئی ہے۔

ہاؤسنگ لون اسکیم میں کمرشل بینکس کے ساتھ مائیکرو فنانس بینکس بھی شامل ہوں گے۔ مائیکرو فنانس بینکس گھر کے لئے 20لاکھ تک کا قرضہ دے سکیں گے۔

سرکلر کے مطابق 5مرلے کے گھر کے لئے قرض کی حد 30لاکھ سے بڑھا کر 60لاکھ، جبکہ 10مرلے کے گھر کے لئے قرض کی حد 50لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

قرض پر پہلے 5سال کے لئے مارک اپ ریٹ 5سے کم کرکے 3فیصد جبکہ 5سال بعد مارک اپ ریٹ 7سے کم کرکے 5فیصد کردیا گیا ہے اور اس اسکیم کے تحت ایک سال پرانہ مکان خریدنے اور کورڈ ایئریا کی شرط مارچ 2023تک ختم کردی گئی ہے۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں قرضے کی حد بڑھانے اور مارک اپ کم کرنے کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس کے بہت اچھے اثرات پڑیں گے اور اب غریب آدمی بھی اپنا گھر بنا سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ وزیر اعظم کا کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15سال بعد مکان غریب آدمی کی اپنی ملکیت بن جائے گا۔ انہوں کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔

مزید پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے 30 ارب کی سبسڈی دی جا چکی ہے،وزیر اعظم

Related Posts