اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ عیدالاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 19، پشاور میں 9.4، اسلام آباد میں 6.2 ، لاہور میں 3.8 فیصد ہے، عوام نے ویکسین بھی لگوا رکھی ہے تب بھی ماسک پہنیں۔
قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کوئی بھی وائرس جب آتا ہے تواس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، کورونا کی اقسام کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا،اس کو کم کیا جاسکتاہے لیکن مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟