اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وفاقی وزیرخسروبختیارکےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ حکومت کاروباری افرادکیلئے آسانیاں پیداکرنےکیلئے اقدامات کررہی ہے ، اس لیے فیصلہ کیاگیاہےکہ، پالیسی کے تحت انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور آسان شرائط پر بغیر ضمانت قرضے بھی دیے جائیں گے۔
فوادچوہدری نے کہا پاکستان کو مضبوط صنعتی بنیاد چاہیے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا جس سے ہم اپنی معیشت کو بہتر کرسکتےہیں،انہوں نے کہا پاکستان میں جو رواج پڑا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم امپورٹ پر گزارہ کرلیں گے،اس لیے پاکستان کواب مضبوط انڈسٹریل بیس چاہیےکیونکہ اگر ہم پاکستان کو مضبوط انڈسٹریل بیس نہیں دے پاتے تو معاشی مسائل سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔
اس موقع پروزیرصنعت و پیداوار خسربختیارکاکہناتھاکہ ملک میں 50 لاکھ سے زائد کاروبار چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں جس میں بڑی صنعتوں کی تعداد 35 ہزار ہے، تاہم بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت میں موجود ہیں جنہیں بڑے مسائل کا سامنا تھا،انہوں نے کہا پہلے درجے میں کئی شعبوں کو کوئی این او سی کی ضرورت نہیں یہاں تک کے اب کاروبار شروع کرنے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گےکیونکہ ہم نے بغیر انسپکٹرز کے انسپکشن کی ہے اور اب انسپکٹر ایسے نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی تاریخ کی پہلی سرکاری بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کو ارسال