ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے حوالے سے گوگل نے بڑا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹِک ٹاک کا اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے حوالے سے گوگل نے بڑا فیصلہ کرلیا

نیویارک:گوگل نے اپنے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی جس کے تحت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز ایپس کی بجائے اب گوگل پیجز پر ہی کھلیں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمیں گوگل سرچ انجن سے مذکورہ ایپس تک جانا ہوتا ہے لیکن اب یہ سلسلہ جلد ختم ہوجائے گا جس کے ذریعے صارفین سرچ انجن کے پیجز پر ہی براہ راست ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

گوگل نے اپنے سرچ پیجز پر زیادہ وقت تک رکھنے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے۔فی الحال اس نئے فیچر کو محدود انداز میں آزمایا جارہا ہے، گوگل پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز پر کلک کرنے پر ایپ کی بجائے اس کا ویب ورژن اوپن ہوگا۔

کیونکہ گوگل کے خیال میں ایپ میں جانے سے ہوسکتا ہے کہ لوگ اسی میں گم ہوجائیں، نئی حکمت عملی سے صارفین کو پیجز پر ہی روکا جاسکتا ہے۔

یہ نیا فیچر فی الوقت محدود صارفین کو دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں گوگل ایپ کے ٹاپ پر موجود ہے، ممکنہ طور پر اس فیچر میں دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امسال 2021 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے

Related Posts